تبدیلی آگئی ۔۔۔گنج پن کے شکار افراد کے لئے بڑی خوشخبری ۔۔۔اب سرکاری خرچے پر اپنا علان کرسکیں گے

جنوبی کوریا(قدرت روزنامہ)جنوبی کوریا کے صدر ای جے مینگ نے ملک میں گنج پن کے شکار افراد کا سرکاری خرچ پر علاج کرانے کی تجویز پیش کردی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا میں عنقریب صدارتی انتخابات ہونے جارہے ہیں،

ملک کے موجودہ صدر ای جی مینگ نے اپنی صدارتی مہم کے دوران گنج پن کے شکار افراد کے مفت علاج کی تجویز پیش کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس سے قبل ملک میں صدارتی انتخابات کے دوران امیدوار شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام، امریکا سے تعلقات سمیت دیگر موضوعات کو اپنے منشور کا حصہ بناتے رہے ہیں۔

اس مرتبہ گنج پن کے مسئلے کو صدارتی مہم کے دوران اجاگر کرنا بعض طبقوں کے لیے مذاق بھی بن چکا ہے۔صدارتی امیدار کی جانب سے صدارتی انتخاب کی مہم کے دوران بالوں سے محروم افراد کا علاج اورہئیرٹرانسپلانٹ سرکاری خرچ پرکرانے کی تجویز نے تہلکہ مچا دیا ہے۔اس تجویز کے بعد ایک جانب ای جے کی حمایت کی جارہی ہے تو دوسری طرف انہیں تنقید کا بھی سامنا ہے۔خیال رہے کہ جنوبی کوریا میں ہر5 میں سے 1 شخص بالوں سے محروم ہے۔