کراچی: اسنیپ چیکنگ کے دوران شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ، 4 پولیس اہلکار معطل

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث 4 پولیس اہلکار معطل کردیے گئے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ کراچی میں تھانہ درخشاں کے قریب پیش آیا جہاں شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے واقعے پر 4 پولیس اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ اہلکار اسنیپ چیکنگ کر رہے تھے، اسنیپ چیکنگ کے لیے اہلکاروں نے شہری کو روکا، چیکنگ کے بعد اہلکار شہری کو گاڑی میں مختلف سڑکوں پر گھماتے رہے۔
پولیس کے مطابق شہری کا الزام ہے کہ اہلکاروں نے 50 ہزار روپے لینے کے بعد اسے چھوڑا۔
