لاہور: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر سے خاتون اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، والد گرفتار


لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر سے خاتون اور اس کے 3 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں خاتون اور اس کے 3 بچوں کی لاشیں ملی ہیں، چاروں افراد کی ہلاکت مبینہ طور پر زہر خورانی سے ہوئی، جاں بحق بچوں کی عمریں 5 سے 15 سال کے درمیان ہیں۔
اس حوالے سے ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ماں اور بچوں کو زہر آلود چیز کھلائی گئی، جس پر بچوں کے والد کو حراست میں لیاگیا ہے۔
دوسری جانب اوکاڑہ کے علاقے شوکت آباد میں زہر خورانی سے باپ اور 2 بیٹے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بیوی کے گھر چھوڑ کر جانے کے رنج میں عارف نامی شخص نے زہریلی گولیاں سالن میں ملا کر خود بھی کھائیں اور دونوں بیٹوں کو بھی کھلا دیں، جس پر مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

WhatsApp
Get Alert