دن بہتر گزانا چاہتے تو سونے سے قبل ان عادات کو ترک کر دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رات کی بھرپور اورپرسکون نیند سے نہ صرف آپ تندرست رہتے ہیں بلکہ یہ دن بھر آپ کو چاک و چوبند بھی رکھتی ہے۔اگر آپ دن بھر کی مصروفیات کی وجہ سے تھکاوٹ، تناؤ اوربوجھل پن محسوس کرتے ہیں تو گھر آکر آرام اور پرسکون نیند کا خیال ضرور آتا ہوگا۔ لیکن آپ نے کبھی یہ غور کیا ہے کہ رات سونے سے قبل کی چند عادات براہ راست آپ کے دن کے معمول پر اثرانداز ہوتی ہیں اورآپ کی کار کردگی کو بری طرح متاثر کرتی ہیں۔
یہاں ایسی ہی چند عادات کا ذکر کی جارہا ہے جسے آپ غیر ارادی طورپر کرتے ہیں اور نتیجہ میں یہ آپ کا دن خراب کر دیتی ہیں۔

شریک حیات سے اختلافات

سونے سے قبل کسی بھی بات پر شریک حیات سے لڑنے سے گریز کریں اگر کوئی تنازعہ ہے تو صبح کے وقت اس حل تلاش کریں، سونے سے قبل اس طرح کا عمل ایک تو نیند کا دورانیہ کم کر دےگا اور اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو دماغ پر بوجھ رہے گا کیونکہ آپ دن بھر تھکے ہوئے ہوتے ہیں اور ذہن پہلے ہی آرام کا متلاشی ہوتا ہے ایسی صورت میں مزید تناؤ مسئلے کے ساتھ نیند اور سکون دونوں کے بگاڑ کا سبب بنے گا۔

مشروبات کا استعمال

کوشش کریں کہ رات سونے سے قبل میٹھے مشروبات کا ستعمال نہ کریں چاہے وہ سافٹ درنک ہو یا چائے اور کافی، ان مشروبات کا ایک اہم جز کیفین ہے جو نیند میں خلل کا سبب بنتا ہے۔

درد کش ادویات

کچھ ادویات میں ایسے کیمیل موجود ہوتے ہیں جو جسم کی توانائی پر منفی اثر ڈالتے ہیں جبکہ بعض افراد کا جسم مختلف ادیات کے استعمال میں الگ طرح کی علامات ظاہر کرتا ہے جیسے درد کش ادویات کا رات میں استعمال کسی میں نیند اور جسمانی توانائی میں کمی کا سبب بنتی ہے۔

ذہن کو پرسکون نہ رکھنا

دن بھرکی مصروفیات اورپریشانیاں دماغ پر تناؤ کا سبب بنتی ہیں اگر یہ کیفیت سونے کے وقت تک جاری رہی تو گہری اور پرسکون نیند کا خواب پورا نہیں ہوسکے گا۔ کوشش کریں ذہن کو پرسکون رکھنے کے لئے کوئی سرگرمی اپنائیں جو آپ کو پسند ہو، جیسے کتاب پڑھنا یا کوئی ایسا کام جو آپ کی خوشی اور مسرت کا سبب بنے۔

چہرہ کا خٰیال نہ رکھنا

دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں ہے جو سونے سے قبل اپنے چہرے کی صفائی کا خیال نہیں رکھتے، خواتین یہ کام پھر بھی کر لیتی ہیں لیکن مردوں کے لئے یہ اوربھی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ان کا سارا دن ایسے ماحول میں گزرتا ہے جہاں دھول، گردوغبار اورپسینہ کے وجہ سے چہرہ خراب ہوجاتا ہے، ماہرین کے مطابق رات میں چہرے کی صفائی نہ کی جائے تو یہ کام وقت کے ساتھ نیند میں خلل کا سبب بننے لگتا ہے تو دوسری جانب یہ عمر رسیدگی کے ثرات کو وقت سے پہلے چہرے لےآتا ہے۔

ورزش کرنا

ورزش کرنا انسان کو صحت مند رکھتا ہے لیکن سونے سے قبل یہ عمل آپ کی نیند کوبری طرح متاثر کرتا ہے، کیونکہ رات میں جسم اور ذہن سونے اور آرام کے لئے تیار ہوتے ہیں اسی میں ورزش اعصاب کو متحرک کر دیتی ہے اور یوں نیند کا دورانیہ کم ہوجاتا ہے جو دوسرے دن آپ کے دن بھر کو معمول کو متاثر کر سکتا ہے۔

سگریٹ نوشی

نشہ کسی بھی صورت میں ہو نقصان کا باعث بنتا ہے لیکن سونے سے قبل اس کا ستعمال نیند میں خلل کا سبب بن سکتا ہے، کیونکہ سگریٹ میں موجود نیکوٹین دماغ کو متحرک کر دیتا ہے اور نیند کا آنا مشکل ہوجاتا ہے، جب نیند مکمل نہیں ہوگی تو دوسرے دن دماغ بوجھل رہے گا، اسی لئے کوشش کریں کہ رات سونے سے 2 گھنٹے پہلے سگریٹ پینے سےگریزکریں۔

اسکرین دیکھنا

رات سونے کے لئے لیٹ کر اسکرین اورسوشل میڈیا فیڈ دیکھنا عام سی بات لگتی ہے لیکن یہ عمل نیند کے دورانیہ اور معیار کو متاثر کر سکتا ہے کیونکہ اسکرین سے ایسی شعاعیں خارج ہوتی ہیں جو دماغ میں موجود کیمیکل کو متحرک کر دتی ہیں جیسے موبائل سے نیلی روشنی کا خراج ہوتا ہے جو ذہن کو بیدار رکھ کر مختلف سنگین امراض جیسے موٹاپا اور کینسر وغیرہ کا خطراہ بڑھاتی ہے، اگر یہ عادت طویل عرصے تک جاری رہے تو مستقبل میں ڈپریشن اور کئی ذہنی امراض بھی جنم لے سکتے ہیں۔

سونے سے قبل کھانا

سونے سے قبل کھانے کی عادت صحت اور نیند دونوں پر نہایت مضر اثر ڈالتی ہے کیونکہ اس دوران جو غذابھی لی جائے چاہے وہ میٹھی ہو یا نمکین جسم میں چربی کی صورت میں جمع ہونے لگتی ہے جس کے بعد موٹاپا اور پھر ذیابیطس جیسے امراض کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔

یہ عمل نیند کو بھی متاثر کرتا ہے کیونکہ جب جسم غذا کو ہضم کر رہا ہوتو آرام کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔ اس طرح نیند کے ساتھ ہاضمہ بھی خراب ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

1 hour ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

2 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

3 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

3 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

4 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

4 hours ago