آریز احمد کا نکاح کی خوشی میں ڈانس، ویڈیو وائرل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار آریز احمد کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی نظر آرہی ہے جسے دیکھ کر مداح بہت لطف اندوز ہورہے ہیں۔یہ ویڈیو اداکار آریز احمد اور اداکارہ حبا بخاری کے نکاح کے بعد کی ہے جس کی خوشی کے تاثرات ڈانس کی صورت میں دیکھے جاسکتے ہیں۔
ان ویڈیو میں اداکار کو جوشیلے انداز میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک ویڈیو میں اداکارہ حبا بخاری بھی ڈانس کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔اس سے قبل اس جوڑی کی شادی کی دیگر تقریبات کی تصاویر بھی منظر عام پر آئیں تھیں جسے مداحوں نے پسند کیا گیا تھا۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram