آزادی صحافت کے چیمپئن بننے والے درپردہ صحافیوں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرتے ہیں, حافظ حسین احمد
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا کہ ملک کے نامور اور قابل احترام طبقہ کومحض کسی پارٹی سے اپنے اختلاف رائے کو شائستہ اور صاف گوئی سے عوام تک پہنچانے والے صحافیوں کو در پردہ ”بھونکے والے کتے“ کہنے والے اور کہنے والیاں بظاہر تو آزادی صحافت کے سب سے بڑے چیمپئن بنے ہوتے ہیں۔ وہ جمعہ کو روزنامہ ایکسپریس کوئٹہ کے ایڈیٹر رضا ء الرحمان کے مرحوم بھائی کی تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے سیاسی رہنماء اپوزیشن میں آزادی صحافت کے نعرے لگاتے نہیں تھکتے اور جونہی وہ کسی بھی طریقہ سے اقتدار کا تخت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے اور اظہار رائے کی آزادی کا گلا گھونٹے کے مواقع تلاش کرنے لگے۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ ڈھٹائی دیکھئے کہ اس پر معذرت کی بجائے ”چورنی“ الٹا فون ٹیپ کرنیوالے کو مورد الزام ٹہرارہی ہے۔