حسن علی کا بیوی اور بیٹی سے شاعرانہ انداز میں محبت کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے اسٹار بولر حسن علی نے اپنی بیوی اور بیٹی سے شاعرانہ انداز میں محبت کا اظہار کیا ہے۔قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر حسن علی نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنی فیملی سے شاعرانہ انداز میں اظہار محبت کیا ہے۔


حسن علی نے کہا کہ ’فیملی، جہاں سے زندگی شروع ہوتی ہے اور محبت کبھی ختم نہیں ہوتی‘ جبکہ اس پیغام کے ساتھ انہوں نے اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ جوڑی انتہائی خوبصورت لگ رہی ہے جبکہ ان تصاویر میں حسن علی نے جامنی رنگ کی شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے اور ان کی اہلیہ سامعہ خان نے عروسی جوڑا پہن رکھا ہے۔
تصایر میں حسن علی نے اپنی گود میں بیٹی کو بھی تھام رکھا ہے جو بہت خوش دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ان کی بیٹی نے لعل رنگ کی شرٹ اور نیلی پینٹ پہن رکھی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ جوڑٰی پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں دیکھی گئی تھی جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جبکہ یہ تصایر انہوں نے خود اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی تھی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Hassan Ali (@ha55an_ali)


حسن علی کا ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’س سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کہا جارہے ہیں دراصل بات یہ ہے کہ آپ کے ساتھ کون ہے‘ جبکہ اس تصویر پر لاکھوں صارفین نے اپنی پسند کا اظہار کیا تھا۔