مستونگ: کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے علاقے گروہ میں مسلح افراد کی فائرنگ


مستونگ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے علاقے گروہ میں مسلح افراد کی فائرنگ۔پولیس حکام كے مطابق مسلح افراد نے محکمہ تعلیم بلوچستان کی کوسٹر بس کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔مسلح افراد کی فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے۔دو زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے فوری طور پر کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔محکمہ تعلیم کی کوسٹر بس کوئٹہ سے پنجگور جا رہی تھی۔

WhatsApp
Get Alert