مستونگ میں مسجد پر شیلنگ ناقابل معافی جرم ہے، ذمہ داروں کو سزا دی جائے، صوبائی حکومت مسجد کی تعمیر اور نقصانات کا ازالہ کرے، مولانا غفور حیدری


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ مستونگ میں مسجد کے تقدس کو پامال کرکے شیلنگ کرنا ناقابل معافی جرم ہے، جمعیت علماء اسلام ہر اس اقدام کی شدید مذمت کرتی ہے جس میں بلا جواز بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
ہم مقتدر قوتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔
ہم صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مذکورہ واقعہ کا فوری نوٹس لے اور مسجد کی تعمیر اور نقصانات کا ازالہ کرے۔

WhatsApp
Get Alert