بابر کے کزن سے جوگرز مانگنے والی بات کو بلاوجہ اُچھالا جارہا ہے، والد بابر اعظم
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی کزن سے جوتے ادھار لینے کی بات کو بلاوجہ اچھالا جارہا ہے۔انہوں نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ میں بابر اعظم کے بیان کی وضاحت دی۔
View this post on Instagram
اعظم صدیقی نے کہا کہ انضمام الحق کے ساتھ انٹرویو میں کزن سے جوگرز ملنے سے انکار کی بات کو بڑھاوا دیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک بچے نے مانگ لیے ہوں گے اور اُس کے پاس نہیں ہوں گے یا نہیں دیے، یہ کوئی بڑی بات نہیں ہاں بابر نے جو خودداری والی بات کی وہ سچ ہے۔بابر اعظم کے والد نے کہا کہ اب اتنے اسپانسرز ہیں مگر بابر نے کبھی اپنے اور میرے بھائیوں کے لیے کوئی ا ضافی چیز نہیں منگوائی، بیٹ ، ہیلمٹ، شوز ٹریک سوٹ وغیرہ جتنی ضرورت ہو اتنی ہی منگواتا ہے۔