گلیات میں برفباری کا طوفان، 3 افراد جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گلیات میں برف باری کے طوفان کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، تمام راستے بند ہیں، سیاحوں کو نتھیا گلی سمیت گلیات نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈی آئی جی ہزارہ کا کہنا ہے کہ گلیات کے داخلی و خارجی راستوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، نتھیاگلی جانے والے افراد کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گلیات سے مری جانے والے پھنسے ہوئنے سیاحوں کو ہوٹلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔صوبۂ خیبر پختون خوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے بتایا ہے کہ گلیات میں 6 فٹ تک برف پڑ چکی ہے اور یہاں برفانی طوفان کے باعث آمد و رفت بند ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گلیات میں درجنوں گاڑیوں کو ریسکیو کر دیا گیا ہے، ہوٹلز مالکان کو سڑکیں کھلنے تک سیاحوں کو چیک آؤٹ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کمشنر ہزارہ مطہر زیب نے ’جیو نیوز‘ کو بتایا کہ گلیات میں برف میں پھنسی ساڑھے7 ہزار گاڑیوں کو نکال دیا گیا ہے، سیاحوں کو ہوٹلوں اور محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گلیات کے ہوٹلوں میں 1500 کمرے ہیں، جھینگا گلی میں ساڑھے 6 فٹ برف پڑی ہے۔
کمشنر ہزارہ مطہر زیب نے یہ بھی بتایا کہ جھینگا گلی سے مری تک روڈ کو صاف کر رہے ہیں، نتھیا گلی تک روڈ مکمل طور پر بند ہے، جس پر 5 فٹ برف موجود ہے۔ادھر مری اور گلیات میں شدید برف باری کے دوران آئی جی پنجاب راؤ سردار علی نے پولیس کو برف باری میں پھنسے سیاحوں کی ہنگامی بنیادوں پر مدد کرنے کا حکم دے دیا۔آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ آر پی او، سی پی او اور سی ٹی او راولپنڈی مری میں موجود ہیں، انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ خواتین، بچوں اور بزرگوں کو فوری طور پر محفوظ مقام پر پہنچایا جائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ پھنسے ہوئے لوگوں کو کمبل، گرم کپڑے اور خوراک کی ترسیل یقینی بنائی جائے، آر پی او راولپنڈی سارے آپریشن کی خود نگرانی کریں۔آئی جی پنجاب راؤ سردار علی نے پنجاب ہائی ویز پولیس کو ہیوی مشینری مری پہنچانے کا حکم بھی دیا۔اسلام آباد سے مری جانے والے راستے پر شدید ٹریفک جام ہے، سترہ میل کے علاقے پر رینجرز نے راستہ بند کر دیا ہے۔مختلف شہروں سے آئے سیاحوں کی گاڑیاں سترہ میل پر رک گئیں، اس موقع پر رینجرز کی جانب سے شہریوں کو واپس اسلام آباد جانے کی تلقین کی گئی۔

Recent Posts

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

6 mins ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

19 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

31 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

43 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

55 mins ago

190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9صفحات کا فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…

1 hour ago