بشریٰ انصاری کی اقبال حسین کے ہمراہ فوٹو کے چرچے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ، میزبان، گلوکارہ و کامیڈین بشریٰ انصاری کی ہدایتکار اقبال حسین کے ہمراہ فوٹو کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔سوشل میڈیا ایپلیکیشنز پر اس وقت ندا یاسر کے چھوٹے بھائی، طلحہٰ پاشا کی مہندی کی تقریب کی متعدد ویڈیوز وائرل ہیں جس کی اہم وجہ ندا یاسر کا ڈانس، اس مہندی میں بشریٰ انصاری کی اقبال حسین کے ہمراہ فوٹو اور حرا مانی کا موجود ہونا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی اِن ویڈیو اور پوسٹس کے کمنٹ باکس میں جہاں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ندا یاسر کے ڈانس پر دلچسپ کمنٹس کیے جا رہے ہیں وہیں مداح بشریٰ انصاری کو اقبال حسین کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھ کر بھی خوشگوار حیرانی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے بشریٰ انصاری کی اداکار وہدایت کار اقبال حسین سے دوسری شادی کی خبریں زیر گردش ہیں جبکہ اِن دونوں کی جانب سے تاحال اس سے متعلق کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Irfanistan (@irfanistan)


دوسری جانب حرا مانی کے مداح بھی اُن کو کسی شادی پر بلائے جانے پر کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے حرا مانی نے میزبان و اداکارہ میرا سیٹھی کے ایک انٹرویو کے دوران گِلہ کیا تھا کہ اُنہیں پاکستان شوبز انڈسٹری میں کوئی بھی فنکار اپنی شادی پر نہیں بلاتا ہے۔