ثنا جاوید اور عمیر جیسوال کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید اور ان کے شوہر عمیر جسوال کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا گولڈن ویزا مل گیا . ثنا جاوید نے گولڈن ویزا کے حوالے سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے یو اے ای کا شکریہ ادا کیا .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Sana Javed (@sanajaved.official)


عرب میڈیا سے بات کرتے ہوئے ثناء نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم یو اے ای کی جانب سے گولڈن ویز ا ملنے پر کافی خوش ہیں ، یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے .
واضح رہے کہ گولڈن ویزا حاصل کرنے والے افراد نیشنل اسپانسر کے بغیر یو اے ای میں تعلیم ،کاروبار اور رہائش اختیار کرسکتے ہیں . یاد رہے کہ ثنا اور عمیر سے قبل فخرِ عالم، ہمایوں سعید ، وسیم اکرم ، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا یو اے ای کی جانب سے گولڈن ویزا حاصل کر چکے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں