قلات: کھڈکوچہ میں مسلح افراد کی فائرنگ، دوخاتون جاں بحق، بچہ اور ایک شخص زخمی

قلات(قدرت روزنامہ)قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے مقام پر ژوب سے آنے والی ایک کار پر مسلح افراد کی مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک دوخاتون جاں بحق جبکہ ایک بچہ اور ایک شخص زخمی ہوگئے۔گاڑی مبینہ طور پر ژوب سے کراچی جارہی تھی ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد کی کوئٹہ کراچی شارع پہ مبینہ ناکہ بندی کے دوران کوئٹہ سے کراچی جانے والی گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ڈرائیور خوف و بدحواسی کے باعث گاڑی نہ روک سکا اور آگے بڑھ گیا۔ اس پر مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دوخاتون جاں بحق جبکہ ایک بچہ اور ایک شخص زخمی ہوگئے۔
واقعے کے بعد جاں بحق خاتون کی میت اور زخمیوں کو سول اسپتال قلات منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔میتیں جوائنٹ روڈ سے ژوب روانہ تعلق ژوب کے گاؤں کلی اپوزئی مندوخیل قبیلے سے ہیں ۔
