دریائے سندھ میں تربیلا، کالاباغ اور دریائےچناب میں ہیڈ خانکی پر نچلے درجےکا سیلاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دریائے سندھ میں تربیلا، کالاباغ اور دریائےچناب میں ہیڈ خانکی پر نچلے درجےکا سیلاب ہے۔
فلڈ فورسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے سندھ میں چشمہ سے کوٹری، جہلم، راوی، ستلج اور دریائے کابل سمیت دریائے چناب اور راوی کے اہم ملحقہ نالوں میں بہاؤ معمول کے مطابق ہیں۔
فلڈ فورسٹنگ ڈویژن نے بتایا کہ تربیلا ڈیم 61 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 41 فیصد بھرے ہوئے ہیں، گزشتہ سال اسی روز تربیلا ڈیم 80 فیصد اور منگلا ڈیم 51 فیصد بھرے ہوئے تھے۔
