چھوٹے سے علاقے میں اپنے ملک کے سیاح سنبھالے نہیں جاتے اور دنیا بھر کے سیاحوں کو ملک آنے کی دعوت دیتے پھرتے ہیں، عوام حکومت اور انتظامیہ پر پھٹ پڑے

مری ، اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سانحہ مری سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، عوام حکومت، انتظامیہ اور این ڈی ایم اے پر پھٹ پڑے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ایک چھوٹے سے علاقے میں اپنے ملک کے سیاح سنبھالے نہیں جاتے اور دنیا بھر کے سیاحوں کو ملک آنے کی دعوت دیتے پھرتے ہیں، جب تک سیاحوں کے لئے ہر قسم کی سہولیات فراہم نہیں کرتے اس وقت تک سیاحت کو فروغ نہیں دیا جا سکتا، ساری معصوم جانوں کا خون ناحق بے حس اور نااہل حکمرانوں کی گردن پر ہے۔ مری میں شدید برفباری، لوگوں کی کم

علمی اور انتظامیہ کی جانب سے پیشگی کوئی حفاظتی اقدامات نہ کیے جانے پر لوگ حکومت پر برس پڑے ،ٹوئٹر پر ’مری اور اسنو فال‘ کا ٹرینڈ ٹاپ پر آگیا۔سوشل میڈیا پر جہاں لوگوں نے سیاحتی مقام پر جانے والے افراد کو قصور وار ٹھہرایا، وہیں لوگوں نے المناک اموات کا ذمہ دار مقامی انتظامیہ اور حکومت کو بھی قرار دیا اور کہا کہ انتظامیہ کو ایسے حالات میں اپنی ذمہ داری کا مطاہرہ کرنا چاہیے تھا۔لوگوں کے مطابق انتظامیہ نے مری جانے والی ٹریفک کو پہلے سے ہی نہیں روکا اور حالات خراب ہونے کے باوجود انتظامیہ سوتی رہی۔بعض افراد نے لکھا کہ جو حکومت مقامی 6 ہزار سیاحوں کوآفت سے نہیں نکال سکتی، وہ غیر ملکی سیاحوں کو آنے کی دعوت دیتی ہے۔بعض لوگوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مری میں لوگوں کی اموات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنا بند کریں۔ واضح رہے کہ مری میں برفباری میں پھنس جانے سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق ہلاکتو ں کی تعداد 22 ہو گئی ہے، برف میں پھنسے افراد تک حکومت اور انتظامیہ تو نہ پہنچ سکے لیکن موت پہنچ گئی، مری میں شدید برف باری اور سیاحوں کے رش کی وجہ سے گاڑیوں میں22افراد کی موت ہوگئی ، برفانی طوفان نے مزید مشکلات پیدا کر دیں ، ہزاروں سیاحوں نے رات سڑک پر گزاری ،سیاحوں کو نکالنے کیلئے سول آرمڈ فورسز طلب کرلی گئی ،انتہائی خرا ب صورتحال کے باعث سیاحتی مقام کو آفت زدہ قرار دیکر ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری کی صورتحال انتہائی خراب ہونے کے بعد سرکاری ریسٹ ہاؤسز اور سرکاری دفاتر کو سیاحوں کیلئے کھولنے کا حکم دیا ہے ، مری کی جانب پیدل جانے والے راستے سمیت تمام راستے بھی بند کر دیئے گئے ،اسلام آباد سے مری گاڑیوں کا داخلہ اتوار کی رات 9 بجے تک بند رہے گا۔

Recent Posts

مرتضیٰ سولنگی نے معیشت کی مضبوطی کیلئے تمباکو پر ٹیکسز میں اضافہ ناگزیرقراردیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے…

2 hours ago

پاکستان خواتین کی والی بال ٹیم ٹریننگ ٹور پر اٹلی روانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) پاکستان ویمنز والی بال ٹیم آج اسلام آباد سے اٹلی کے…

2 hours ago

وزیراعظم کا ناروے کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلے کا خیرمقدم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ناروے کے وزیراعظم جونس گیہرسٹور سے ٹیلی فون…

3 hours ago

پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات کی اندرونی…

3 hours ago

آسٹریلوی والی بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کا مضبوط والی بال سکواڈ گرین شرٹس کے خلاف تین میچوں…

3 hours ago

دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ جانیے

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس…

4 hours ago