کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کار اور آئل ٹینکر میں تصادم

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کار اور آئل ٹینکر میں تصادم ہوگیا، حادثے میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی سالارسنجرانی ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈی سی لسبیلہ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر سکن کے قریب کار اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم ہوا۔

حادثے کے نتیجے میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی سالارسنجرانی شدید زخمی ہوگئے جبکہ کار کا ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

سالار سنجرانی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو فون کرکے حادثے میں ان کے چھوٹے بھائی سالار سنجرانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔