اگر شہباز شریف وزیر اعلیٰ ہوتے تو وہ خود مری میں کھڑے ہوکر ریسکیو آپریشن کی نگرانی کرتے،جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے سانحہ مری میں قیمتی انسانی جانوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے اہم ترین سیاحتی مقام پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بروقت اقدامات نہ کرنا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، اگر شہباز شریف وزیر اعلیٰ ہوتے تو وہ خود مری میں کھڑے ہوکر ریسکیو آپریشن کی نگرانی کرتے سانحہ مری کی ذمہ داری پنجاب اور وفاقی حکومتیں ہیں انہیں اسکا حساب دینا ہوگا،یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ مری میں ہمیشہ سے شدید برفباری ہوتی ہے مگر ماضی میں حکومتیں سیاحتی مقام پر عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے پیشگی اقدامات اٹھایا کرتی تھیں مگر موجودہ حکومت نے تمام تر الرٹ اور وارننگ جاری ہونے کے باوجود بھی کوئی تیاری نہیں کی جس کی وجہ سے 21انسانی جانوں کا ضیاع ہوا اور ہزاروں لوگ شدید برفباری میں پھنس گئے ہیں انہوں نے کہا کہ مری میں قیامت برپا ہو چکی تھی اور وزیر اعلیٰ اور وفاقی وزراء لاہو رمیں موجود تھے انہوں نے کہا کہ سانحہ مری کے بعد پورا ملک سوگ میں ڈوب گیا ہے لیکن حکمران اس پر ذرا بھی پریشان نہیں ہیں انسانی جانوں کا ضیاع بچانے کے لئے ہر متعلقہ فرد اپنا حصہ ڈالے، مری اور گلیات کے مقامی لوگ،گھروں اور فارم ہاؤسز کے مالک متاثرین کی مدد کے لئے اپنے وسائل بروئے کار لائیں اوراپنے متاثرہ بہن بھائیوں کو سردی اور بھوک سے بچانے کے لئے آگے بڑھیں . انہو ں نے کہا کہ حکومت فی الفور مری چھاؤنی اور گلیات میں تعینات فوجی دستوں کو امدادی کاروائیوں میں شریک کرے .

. .

متعلقہ خبریں