ٹرانسپورٹرز تیار رہیں،کسی بھی وقت ملک گیر ہڑتال کی کال دے دیں گے،اب ہم پرامن بھی نہیں رہیں گے،ملک شہزاد اعوان

کراچی (قدرت روزنامہ)صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز تیار رہیں کسی بھی وقت ہڑتال کی کال دے سکتے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، حکومت ہمیں مجبور کررہی ہے، اگر حکومت یہ چاہتی ہے ہم سڑکوں پر آئیں تو یہ شوق پورا کریں، پہلے ہم پرامن احتجاج کرتے تھے اب ہم پرامن نہیں رہیں گے۔
انہوں نے کہا حکومت کی غلط پالیسیوں اور ڈیزل کی قیمت میں مسلسل اضافے سے ہماری ٹرانسپورٹ کھڑی ہوجائے گیں،
