بلوچستان ہائی کورٹ میں تین اضافی ججز کی تعیناتی کی منظوری
عبدالقیوم لہری ،اللہ داد روشن ،رئوف عطا کے ناموں کی منظوری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی عدلیہ کے لیے بڑا پیش رفت، جوڈیشل کمیشن نے ہائیکورٹ کے لیے تین اضافی ججز کی منظوری دے دی۔
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ہے جس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں عبدالقیوم لہری، اللہ داد روشن اور رؤف عطا کی بطور ایڈیشنل جج تعیناتی کی منظوری دی گئی۔
اجلاس کے دوران بلوچستان ہائیکورٹ کے جج کے عہدے کے لیے 20 امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا۔
ان تقرریوں سے صوبے میں زیر التوا مقدمات کو تیزی سے نمٹانے میں مدد ملے گی۔ حتمی انتظامی مراحل کی تکمیل کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
