معرکہ حق کے بارے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی کا بیان پارٹی پالیسی نہیں، بیرسٹر گوہر نے وضاحت جاری کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے بارے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی کا بیان پارٹی پالیسی نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق نورین نیازی کا انٹرویو تین ماہ پرانا ہے، کوئی بھی متنازعہ بیان مین اسٹریم میڈیا پر نہیں آنا چاہیئے۔نورین نیازی کا بیان انکے ذاتی خیالات ہیں یہ پارٹی پالیسی نہیں، معرکہ حق کی فتح پاکستان پر اللہ کا کرم ہے۔معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابی کا مظاہرہ پوری دنیا نے دیکھا ہے، ہر پاکستانی کو معرکہ حق میں کامیابی پر فخر ہے۔دشمن جان چکا ہے پوری قوم افواج پاکستان کیساتھ کھڑی ہے۔
بیرسٹر گوہرنے مزید کہا کبھی سکیورٹی رسک کے نام پر اور کبھی کس کے نام پر ملاقاتیں نہیں کرائی جاتی تھیں،حالات یہ ہیں کہ 280 دن گزر گئے عمران خان سے ملاقاتیں نہیں کروائی گئی۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہو یا قائمہ کمیٹیاں ، ہمارا مکمل بائیکاٹ ہے، جب تک عمران خان سے ملاقاتیں نہیں کروائی جاتی ہمارا بائیکاٹ جاری رہے گا۔
