نوابزادہ ہارون باروزئی پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں، نواب ثناء اللہ زہری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور پیپلز پارٹی کے رہنماء نواب ثناء اللہ زہری نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا کہ نوابزادہ ہارون باروزئی پر قاتلانہ حملہ اور ساتھیوں کی شہادت قابل مذمت ہے . بلوچستان حکومت نوابزادہ ہارون باروزئی سمیت دیگر زخمیوں کو طبی سہولیات کیلئے فوری اقدامات کرے،انہوں نے واقعے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی و تعزیت کی .

انہوں نے کہا کہ بلوچستان مزید قبائلی دشمنیوں کا متحمل نہیں ہوسکتا . نوابزادہ ہارون باروزئی کے قافلے پر حملہ قبائلی رسم رواج کا حصہ نہیں . انہوں نے کہا کہ قبائلی دشمنیوں کے باعث بلوچستان پسماندگی سے دوچار ہے .

. .
Ad
متعلقہ خبریں