کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور پیپلز پارٹی کے رہنماء نواب ثناء اللہ زہری نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا کہ نوابزادہ ہارون باروزئی پر قاتلانہ حملہ اور ساتھیوں کی شہادت قابل مذمت ہے۔بلوچستان حکومت نوابزادہ ہارون باروزئی سمیت دیگر زخمیوں کو طبی سہولیات کیلئے فوری اقدامات کرے،انہوں نے واقعے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی و تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان مزید قبائلی دشمنیوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ نوابزادہ ہارون باروزئی کے قافلے پر حملہ قبائلی رسم رواج کا حصہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی دشمنیوں کے باعث بلوچستان پسماندگی سے دوچار ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…
راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…