مستونگ، گیس پائپ لائن، پل کو دھماکہ سے اڑادیا گیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مستونگ میں دو مختلف واقعات میں گیس پائپ لائن اور پل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا گیا۔
پولیس کے مطابق منگل کو نامعلوم شرپسندوں نے این 25 قومی شاہراہ پر کھڈ کوچہ کے علاقے کلی گورو کے مقام پر ایک پل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا جس کی وجہ سے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔
جبکہ دشت کے علاقے سپیزنڈ میں نامعلوم شرپسندوں نے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا جس سے گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔
واقعات کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں شرپسندوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

WhatsApp
Get Alert