پنجاب میں گرمی کا موسم ہے، لوگ ایئرکنڈیشن بس میں جاکر سوجاتے ہیں

مظفرآباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں ایئرکنڈیشن بس منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پنجا ب میں گرمی کا موسم ہے ، لوگ ایئرکنڈیشن بس میں جاکر سوجاتے ہیں، لوگوں کو بتانا پڑتا ہے کہ آپ کا اسٹاپ آگیا ہے۔ انہوں نے مظفرآباد میں اپنے خطاب میں مزید کہا کہ میں صرف وعدے کرنے نہیں آئی، میں اپنی دو سالہ کارکردگی لے کر آپ کے سامنے آئی ہوں۔
کشمیر کی مائیں، بہنیں، بزرگ اور نوجوان سن لیں، ہم صرف ووٹ مانگنے نہیں آئے۔ اگر آپ نے مسلم لیگ (ن) کو منتخب کیا تو نواز شریف کا وعدہ بھی آپ کے ساتھ ہے اور آپ کی بیٹی مریم نواز کا وعدہ بھی کہ آزاد جموں و کشمیر کی تقدیر بدل کر دکھائیں گے۔
ائرکنڈیشن بس ہے، لوگ سو جاتے ہیں جگا کر بتانا پڑتا کہ آپکا سٹاپ آگیا ہے۔
مریم نواز کا آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب pic.twitter.com/C5u3yCia2B— Muhammad Umair (@MohUmair87) July 21, 2026
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ میں صرف اتنا کہوں گی، جہاں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے وہاں کے حالات دیکھ لیں، اور جہاں نہیں ہے وہاں کے حالات بھی دیکھ لیں، فیصلہ خود آسان ہو جائے گا۔
مری سے مظفرآباد آتے ہوئے پنجاب کی حدود ختم ہوئیں تو سڑک، صفائی، ترقی اور ٹرانسپورٹ بھی ختم ہو گئی۔ یہی فرق ہے نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کا۔ پنجاب کے ہر شہر میں ترقی جاری ہے، جبکہ “نواز شریف اسکولز آف ایمینینس” میں عالمی معیار کی تعلیم مفت فراہم کی جا رہی ہے۔
