قلات، گڈان ہوٹل کے قریب مسافر کوچ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ایک خاتون زخمی

قلات(قدرت روزنامہ)ضلع قلات میں گڈان ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ سے تربت جانے والی المنیرمسافر کوچ پر فائرنگ کر دی۔ حادثہ صبح تقریبا 11:00 بجے پیش آیا جب نامعلوم افراد نے اچانک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے اس واقعے کے نتیجے میں 25 سالہ خاتون شاندار گل زوجہ/دختر (سکنہ آواران)شدید زخمی ہو گئیں۔ واقعے کے فورا بعد زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے سول ہسپتال سوراب منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ انتظامیہ و سیکورٹی اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
