کراچی: نجی بینک کے اے ٹی ایم میں تکنیکی خرابی کے باعث دھماکا

واقعہ چاند بی بی روڈ پر واقع اے ٹی ایم میں پیش آیا، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں


کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد کے علاقے اولڈ سٹی ایریا چاند بی بی روڈ پر نجی بینک کے اے ٹی ایم میں دھماکے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اولڈ سٹی ایریا چاند بی بی روڈ پر نجی بینک کے اے ٹی ایم میں اچانک دھماکا ہوا جس سے مشین دو ٹکڑوں میں پھٹ گئی اور شیشہ ٹوٹ گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس حکام اور بینک عملہ موقع پر پہنچ گیا اور شواہد اکٹھے کر لیے گئے۔
ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا کہ پہلے اے ٹی ایم میں تکنیکی خرابی ہوئی، جس کے بعد آگ لگی اور پھر دھماکا ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ دھماکے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی واقعے کی نوعیت اور ذمہ دار عناصر کے بارے میں حتمی معلومات فراہم کی جائیں گی۔ اس دوران شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین کرنے کے بجائے متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری ہونے والی سرکاری معلومات کا انتظار کریں۔

WhatsApp
Get Alert