مستونگ: قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ‘سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید

مستونگ(قدرت روزنامہ)قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ایس ایچ او كے مطابق قومی شاہراہ پر فائرنگ سے سیشن جج اور اس کا گن مین شہید هوگئے هيں۔فائرنگ سے جوڈیشل مجسٹریٹ سمیت دو افراد شدید زخمی هوئے۔لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
