سبی میں مٹھری کے قریب ٹریفک حادثہ میں 3 افراد جاں بحق

سبی(قدرت روزنامہ) سبی میں مٹھری کے قریب تیز رفتار گاڑی مزدا سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔ مٹھری کے قریب قومی شاہراہ پر روڈ کے کنارے مزدا کھڑی تھی جب ایک تیزرفتار گاڑی مزدا سے ٹکراگئی۔

حادثے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی ایمبولینسز کے ذریعے علاقوں کو روانہ کردیا گیا۔