حبا بخاری کی رخصتی ہوگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حال ہی میں اداکار آریز احمد کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ حبا بخاری کی رخصتی بھی ہوگئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔دو روز قبل حبا بخاری اور اداکار آریز احمد کے نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، اب گزشتہ روز اداکارہ کی رخصتی بھی ہوگئی ہے۔
حبا بخاری نے اپنی رخصتی میں سُرخ رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ اُن کے شوہر آریز احمد نے سیاہ رنگ کی شیروانی کا انتخاب کیا۔

اداکارہ اپنی رخصتی کے دن بےحد حسین لگ رہی تھیں، انہوں نے گولڈن رنگ کی جیولری پہنی۔آریز احمد اور حبا بخاری کی شادی کی تقریب میں اداکار محمد جنید سمیت دیگر شوبز ستاروں بھی شرکت کی۔

خیال رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز احمد کی شادی کے بعد ایک اور خوبصورت فنکار جوڑی کا اضافہ ہو گیا ہے۔اپنے نکاح کے دن حبا بخاری اور آریز احمد نے سنہری اور کریم رنگ کے لباس زیب تن کیے تھے۔اس موقع پر حبا بخاری کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اُن کی شادی محبت کی ہوگی۔