بچ کر رہو۔۔۔ افغانستان میں بھارتی سفارتخانے کی اپنے شہریوں کو سکیورٹی ایڈوائزری جاری

کابل(قدرت روزنامہ) بھارتی سفارت خانے نے سنگین صورتحال کے پیش نظر افغانستان میں مقیم اپنے شہریوں خصوصاً صحافیوں کو سکیورٹی ایڈوائزری جاری کر دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سفارت خانے نے افغانستان کے مختلف صوبوں کی سکیورٹی صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروپوں کی پرتشدد سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں ، وہ عام شہریوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں، بھارتی شہریوں کو حملے کا نشانہ بننے کے علاوہ اغوا جیسے سنگین خطرے کا بھی سامنا ہے۔رائٹرز کے صحافی دانش صدیقی کی 16 جولائی کو موت کا حوالہ دیتے ہوئے سفارت خانے نے

کہا کہ تمام بھارتی صحافی کسی بھی افغان علاقے کے سفر سے قبل ذاتی بریفنگ کیلئے سفارتخانے کے پبلک افیئرز اینڈ سکیورٹی ونگ کیساتھ رابطے میں رہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر سفارتخانہ ان کی فوری معاونت کر سکے۔

Recent Posts

یاماہا موٹر سائیکلز کی نئی قیمتوں کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…

15 mins ago

ہونڈا سی ڈی 70کی تازہ ترین قیمت

لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…

29 mins ago

ڈالر اور دیگر کرنسیوں سے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…

40 mins ago

5 ہزار کے کرنسی نوٹ پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…

48 mins ago

دہی کے 5 حیرت انگیز فائدے جو سب پر بھاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…

56 mins ago

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

3 hours ago