کوئٹہ میں ایف آئی اے کی کارروائی: نادرا اور پاسپورٹ آفس کے نام پر فراڈ کرنے والے 14 ایجنٹس گرفتار

کوئٹہ(ڈیلی قدرت)کوئٹہ شہر میں ایف آئی اے نے مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کریک ڈان کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس، پاسپورٹ آفس اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے نام پر شہریوں سے فراڈ اور سہولت کاری کرنے والے 14 مبینہ ایجنٹوں کو حراست میں لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ایجنٹس ان وفاقی اداروں میں برتھ سرٹیفکیٹس، شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بنوانے کے عوض غیر قانونی سہولت کاری فراہم کر رہے تھے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے اور قوی امید ہے کہ ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر عناصر کا بھی جلد سراغ لگا کر انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔
