کبھی نہیں سوچا تھا کہ محبت کی شادی ہوگی، حبا بخاری

(قدرت روزنامہ)حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ حبا بخاری کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اُن کی شادی محبت کی ہوگی۔

 حبا بخاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ اُنہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ لوو میرج ہوگی‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ’ اُن کی اس بات پر اُن کے شوہر آریز احمد نے کہا کہ لوو میرج ہوچکی ہے‘۔

حبا بخاری کے شوہر، اداکار آریز احمد نے اپنی اہلیہ کی اس انسٹاگرام پوسٹ کے جواب میں شادی کی یہی ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی۔

اُنہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جی بالکل ہوگئی ہے‘۔

خیال رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز احمد کے نکاح کے بعد ایک اور خوبصورت فنکار جوڑی کا اضافہ ہو گیا ہے۔

اپنے نکاح کے دن حبا بخاری اور آریز احمد نے سنہری اور کریم رنگ کے لباس زیب تن کیے۔