مستونگ حملے کے خلاف بلوچستان بھر میں وکلا کا عدالتی بائیکاٹ، وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے

حملے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،واقعہ کی شفاف تحقیقات یقینی بنائی جائیں،وکلاکا مطالبہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان بار کونسل کی اپیل پر مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین پر ہونے والے حملے کیخلاف صوبے بھر میں وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔بلوچستان بار کونسل کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تین روزہ سوگ اور دو روزہ عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے تحت صوبے بھر کے وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔صارفین کو مشکلات کا سامنا رہا۔
بار کونسل کے مطابق مستونگ حملے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوئے تھے، کونسل نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔بلوچستان بار کونسل نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ججز، وکلا اور عدالتی عملے کی سکیورٹی کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔
بار کونسل نے مزید مطالبہ کیا کہ مستونگ حملے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور واقعے کی شفاف تحقیقات یقینی بنائی جائیں۔

WhatsApp
Get Alert