سیاسی ڈکٹیٹر باربار فوجی ڈکٹیٹروں کو گھر میں لاکر واردات کرواتے ہیں، پہلے اُن سے جان چھڑوائیں!


لاہور (قدرت روزنامہ) عوام راج پارٹی کے سربراہ اقرارالحسن کارکنان کو پیغام میں کہا ہے کہ سیاسی ڈکٹیٹر باربار فوجی ڈکٹیٹروں کو گھر میں لاکر واردات کرواتے ہیں، پہلے اُن سے جان چھڑوائیں! ایکس پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے جواباً کہا کہ آرمی کے خلاف کیسے کھڑے ہونا ہے؟ بی ایل اے کی طرح بندوق اٹھانی ہے؟ طالبان کی طرح خودکش حملے کرنے ہیں؟ مکتی باہنی کی طرح انڈین فوج سے مدد لینی ہے؟ نہیں ناں۔

تو بھائی جو کام آپ کر سکتے ہیں وہ آپ کرنے کے لیے تیار نہیں اور وہ یہ کہ جو سیاسی ڈکٹیٹر بار بار فوجی ڈکٹیٹروں کو گھر میں لا کر واردات کرواتے ہیں، پہلے اُن سے جان چھڑوائیں۔ گھر میں واردات کرنے والوں سے پہلے اُن کے ساتھ مل کر چوری کروانے والے گھر کے فرد کو پہلے گھر سے باہر نکالیں جو چوری کے مال میں سے ہر بار اقتدار کی شکل میں اپنا حصہ لیتے ہیں۔
پہلے گھر ٹھیک کریں، میرے بھائی۔ اسی طرح گزشتہ روز سربراہ عوام راج پارٹی اقرارالحسن نے ایکس پر اپنے ویڈیو ٹویٹ میں کہا کہ غریب کا بچہ تب لیڈر بنے گا جب پارٹی میں کوئی امیرزادہ پہلے سے چیئرمین کی سیٹ پر قبضہ کر کے نہیں بیٹھا ہو گا، جب پارٹی کا “مالک” خود ہی وزیراعظم کا امیدوار نہیں گا۔ عوام راج کے مالک عام لوگ اور اُن کی بچے ہوں گے، مڈل کلاس والے چیئرمین اور وزیراعظم بنیں گے کیونکہ اقرارالحسن زندگی میں کبھی کوئی عہدہ نہیں لے گا، انشاء اللہ پارٹی میں بھی اور ملک میں بھی عوام کا راج ہو گا۔
۔۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ۔ اسی طرح سربراہ عوام راج پارٹی اقرارالحسن نے گزشتہ روز اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بھارت میں جین زی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں، پاکستانی جین زی دوسروں کی کرسی کی لڑائی چھوڑ کر کب اپنا حق مانگیں گے؟ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں جین زی اپنے حقوق کے لیے نئی تاریخ رقم کر رہی ہے۔ پاکستانی جین زی کب دوسروں کی کرسی کی لڑائی چھوڑ کر اپنا حق مانگے گی؟ سب سے پہلے اپنے لیڈروں سے سیاسی جماعتوں میں میرٹ اور انٹرنل الیکشن کے ذریعے آگے آنے کا برابر کا موقع مانگو، طلباء تنظیموں کے ذریعے سیاست اور قیادت کا حق مانگو، بلدیاتی نظام کے ذریعے گلی محلے کی قیادت کرنے اور مسائل حل کرنے کا اختیار مانگو۔

WhatsApp
Get Alert