جنرل عامر رضا کی ترقی ان کی پیشہ ورانہ قابلیت، غیر معمولی خدمات اور قومی دفاع کے لیے انتھک محنت کا اعتراف ہے،رکن بلوچستان اسمبلی سردار عبدالرحمٰن کھتیران


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)رکن بلوچستان اسمبلی سردار عبدالرحمٰن کھتیران نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز ,ستارہ بسالت کو 4 اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی اور کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی بیان میں سردار عبدالرحمٰن کھتیران نے کہا کہ جنرل عامر رضا کی ترقی ان کی پیشہ ورانہ قابلیت، غیر معمولی خدمات اور قومی دفاع کے لیے انتھک محنت کا اعتراف ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے قابل افسران ملک کی سلامتی اور استحکام کے ضامن ہیں، اور جنرل عامر رضا کی نئی ذمہ داری قومی دفاع کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں اس یقین کا اظہار کیا کہ جنرل عامر رضا اپنی قائدانہ صلاحیتوں، وسیع تجربے اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنانے میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔
سردار عبدالرحمٰن کھتیران نے کہا کہ ایسے باصلاحیت افسران پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔انہوں نے جنرل عامر رضا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی نئی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کی توفیق عطا فرمائے اور پاکستان کو امن، خوشحالی اور استحکام کی نعمتوں سے ہمیشہ مالامال رکھے۔

WhatsApp
Get Alert