رکنِ صوبائی اسمبلی بلوچستان نواب جنگیز خان مری کی مستونگ میں مسلح دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)رکنِ صوبائی اسمبلی بلوچستان نواب جنگیز خان مری نے مستونگ میں مسلح دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری کے زخمی ہونے پر گہری تشویش کا اظہار
نواب جنگیز خان مری نے شہداء کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔
نواب جنگیز خان مری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک پاکستان اور صوبہ بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کی مکمل حمایت جاری رکھی جائے گی

WhatsApp
Get Alert