67سالہ بابے کی 27سال چھوٹی لڑکی سے شادی ، شادی کی پہلی ہی رات دولہا نے ایسی حرکت کردی دلہن کی چیخیں نکل گئیں، پولیس پہنچ گئی

اندور (قدرت روزنامہ) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں عدالت نے خود سے 27 سال چھوٹی بیوی کے ساتھ ناروا سلوک کرنے والے شوہر کی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اندور کے ایک بڑے سنار نے اکتوبر میں خود سے 27 برس چھوٹی دلت لڑکی سے شادی کی تھی۔

خاتون نے پولیس کو درج کرائی گئی شکایت میں بتایا کہ اس کا 67 سالہ شوہر غیر فطری طریقے سے جسمانی تعلق قائم کرتا ہے۔ شادی کی پہلی ہی رات اس نے اپنی نقلی بتیسی سے اس کے جسم پر کاٹ لیا۔ خاتون کے مطابق اس کی مخالفت پر شوہر نے دھمکی دی کہ وہ بہت امیراور بارسوخ آدمی ہے اور میرے پورے خاندان کو قتل کرادے گا۔

خاتون نے پولیس کو اپنے زخم دکھائے جن کی میڈیکل رپورٹ میں بھی تصدیق ہوگئی۔ پولیس نے شوہر کی نقلی بتیسی ضبط کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا ۔ بعد ازاں ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جس نے اس کی ضمانت مسترد کردی۔