سردیوں میں روزانہ کینو کھائیں صحت مند زندگی پائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینو کا ترش ذائقہ اس کے فوائد کی سب سے بڑی وجہ ہے، یہ وٹامن سی سے بھرپورجبکہ کیلوریز میں کم ہوتا ہے۔جبکہ اس میں وٹامنز اور منرلز کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے، یہ ٹھنڈے موسم کا پھل ہے اور اسے سردی کے موسم میں روزانہ کھانے کے بےشمار فوائد ہیں۔

کینو کے فوائد

بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کے لئے مفید

وٹامن سی خون پتلا کرتا ہے اور اس سے خون کی روانی بحال ہوتی ہے اگر بلڈ پریشر کے مرض کا شکار افراد کینو کا رس استعمال کریں تو اس سے ان کا بلڈ پریشر متوازن رہتا ہے۔

کینسر سے حفاظت

کینسر ایک ایسا مرض ہے جس کا علاج بےحد مشکل ہے اور بہت کم ہی لوگ اس بیماری سے لڑ پاتے ہیں، ماہرین کے مطابق کینو میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس خلیات اور ڈی این اے کو ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رکھتے ہیں اور آپ کو کینسر سے بچاتے ہیں۔

قوتِ مدافعت کو مضبوط بنائے

کینو کے استعمال سے قوتِ مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے، اس میں وٹامن سی کی موجودگی مدافعتی نظام کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اس لیے ایک گلاس جوس یا ایک کینو روزانہ ضرورکھائیں۔

دل کی بیماریوں سے بچائے

کینو کے استعمال سے انسان امراضِ قلب سے محفوظ رہتا ہے کیونکہ کینو میں موجود وٹامن سی کی وافر مقدار دل کی شریانوں کو سخت ہونے سے محفوظ رکھتی ہیں اور یوں امراضِ قلب کا خطرہ باقی نہیں رہتا۔

حاملہ خواتین کے لیے بہترین پھل

یہ تو آپ سب ہی جانتے ہیں کہ حمل کے دوران خواتین کو کھٹا میٹھا کھانے کا دل کرتا ہے ایسے میں کینو حاملہ خواتین کے لئے ایک بہترین پھل ہے جو نہ صرف اپنے ترش ذائقے کی وجہ سے خواتین کو پسند آتا ہے بلکہ اس میں موجود غذائیت بھی حاملہ خواتین اور ان کے بچے کی

صحت کے لئے بےحد اہم ہیں۔

کینو میں قدرتی طور پر وٹامن بی اور فولک ایسڈ موجود ہوتے ہیں جو حمل کے دوران خواتین کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں اس لئے بھی حاملہ خواتین کو کینو کا استعمال لازمی کرنا چاہیئے۔

جلد اور بالوں کے لیے مفید

وٹامن سی ہماری جلد کے لئے بےحد ضروری ہے، یہ نہ صرف ہماری جلد کو ترو تازہ اور چمکدار بناتا ہے بلکہ رنگت کو نکھار کر داغ دھبے بھی دور کرتا ہے کینو وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ اس میں وٹامن اے بھی پایا جاتا ہے جو بالوں کی نمی برقرار رکھنے اور انہیں نرم و ملائم بنانے میں مدد دیتا ہے۔