‘میک اپ کم استعمال کیا کرو’ ایمن خان کا ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کو طنزیہ مشورہ
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ ایمن خان نے ٹک ٹاکر جنت مرزا کو مشورہ دیا ہے کہ وہ میک اپ کم استعمال کیا کریں۔حال ہی میں معروف اداکارہ ایمن خان شوبز انڈسٹری کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر وجاہت رؤف کے ایک شو میں نظر آئیں، شو کے دوران اداکارہ ایمن خان سے متعدد سوالات کیے گئے جس کے انہوں نے کافی دلچسپ جوابات دیے۔
شو کے میزبان وجاہت رؤف نے جب ایمن خان سے ان کے ساتھی مشہور شخصیات کے لیے مشورہ طلب کیا تو 23 سالہ سوشل میڈیا کوئین نے بغیر کوئی ہچکچاہٹ محسوس کیے اپنے ساتھیوں کو مشورے دیے۔
وجاہت رؤف نے ایمن خان سے جب جنت مرزا کے بارے میں مشورہ طلب کیا تو انہوں نے کہا کہ انہیں کم میک اپ کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ جنت مرزا، ایک ٹک ٹاک اسٹاراور ایک مشہور سوشل میڈیا شخصیت ہیں، اس وقت جنت مرزا کے تصاویر و ویڈیو شیئرنگ ایپ اسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 3 ملین سے زائد ہے اور یہی وجہ ہے کہ جنت مرزا جو بھی ویڈیوز یا تصاویر شیئر کرتی ہیں وہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوجاتی ہیں۔
فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاکر جنت مرزا سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور ان کے چاہنے والوں کی تعداد پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں میں موجود ہے۔
View this post on Instagram