عمران اور MQM کے وعدے پی پی وفا کررہی ہے، مرتضیٰ وہاب

کراچی (قدرت روزنامہ)ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ وعدے عمران خان اور ایم کیو ایم نے کئے، وفا پیپلزپارٹی کررہی ہے۔مرتضیٰ وہاب نے بوٹ بیسن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچرا اس شہر کا بنیادی مسئلہ تھا سولڈ ویسٹ کام کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی ایریا میں اقبال پارک کو جہانگیر پارک کی طرز کا بنارہے ہیں، بتانے کا مقصد یہ ہے کہ نیا فنڈ نہیں آیا بس کام کرنے کی نیت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کو ایک ماہ میں بحال کردیں گے،پی ٹی آئی کا بس چلے تو برفباری کا ذمےدار بھی پیپلز پارٹی کو ٹھہرائے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ مارچ میں سندھ حکومت کی بسیں آجائیں گی، ریڈ لائن کی ایک ماہ میں گراؤنڈ بریکنگ کردی جائے گے، یہ بائیو گیس منصوبہ ہے لوگ سستے ریٹ پر سفر کرسکیں گے،پانی کے منصوبے پر بھی پیپلز پارٹی کام کررہی ہے۔