عثمان خواجہ کا پاکستان میں آکر دوبارہ کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار

سڈنی (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے مایہ ناز بیٹر عثمان خواجہ نے پاکستان میں آکر دوبارہ کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے بنگلا دیش، بھارت اور خاص طور پر پاکستان جہاں پیدا ہوا ہوں، سپورٹ ملتی ہے۔ ایک انٹرویومیں عثمان خواجہ نے کہا کہ مجھے برصغیر میں سپورٹ ملتی ہے، بنگلا دیش، بھارت اور خاص طور پر پاکستان میں جہاں میں پیدا ہوا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جون جولائی میں پاکستان سپر لیگ کھیلی، اس میں میرے لیے سپورٹ بہت ہی شاندار تھی، میں وہاں دوبارہ جا کر کھیلنا چاہتا ہوں اور یہ بہت دور بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے ساتھیوں سے بات کی ہے کہ پاکستانی جنریشن آپ سے بہت متاثر ہے، جس نے کبھی ڈیوڈ وارنر، مارش اور سٹیو سمتھ کو اپنی آنکھوں کے سامنے میدان میں کھیلتے نہیں صرف ٹی وی پر ہی دیکھا ہے۔

آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ حقیقت میں آپ کرکٹ کی نئی جنریشن کیلئے متاثر کن ہیں لیکن ہم وہاں جا کر کھیل کی بحالی کھیل کے فروغ اور بہتری کیلیے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔عثمان خواجہ نے کہا کہ میرے خیال میں اس گیم کو دینے کے لیے ہمارے پاس دورہ پاکستان ایک اچھا موقع ہے، جو طویل عرصے سے کرکٹ سے محروم رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پرامید ہوں نہ صرف اپنے لیے بلکہ پاکستان کرکٹ اور ان تمام نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے لیے جو مستقبل میں پروفیشنل کرکٹر بننا چاہتے ہیں۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

4 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

4 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

4 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago