یوٹیوب میں صارفین کیلئے ایک نیا کارآمد ٹول متعارف

کراچی (قدرت روزنامہ)یوٹیوب نے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جس کا مطالبہ صارفین کی جانب سے کافی عرصے سے کیا جا رہا تھا۔
یوٹیوب کی جانب سے نئے ٹولز متعارف کرائے گئے ہیں جن کی بدولت صارفین کے لیے اپنی ویڈیوز میں تھمب نیلز کو ایڈ کرنا آسان ہو جائے گا۔
مگر یہ سہولت فی الحال صرف ایسے صارفین کو دستیاب ہوگی جو یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں شامل ہوں گے، یعنی اپنی ویڈیوز سے پیسے کما رہے ہوں گے۔
وہ صارفین اپنی شارٹس ویڈیوز میں کاسٹیوم تھمب نیل امیجز کو اپ لوڈ کرسکیں گے۔
اس طرح ان کی مختصر ویڈیوز کے تھمب نیل ناظرین کی زیادہ توجہ حاصل کرسکیں گے۔
وہ اپنی پہلے سے پوسٹ ویڈیوز کے تھمب نیلز بھی ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز یا لیپ ٹاپس پر یوٹیوب اسٹوڈیو میں جاکر تبدیل کرسکیں گے۔
کمپنی کے مطابق اس فیچر کو مستقبل قریب میں دیگر صارفین تک بھی توسیع دی جائے گی۔
کمپیوٹر پر صارفین اپنی ویڈیوز کے 3 سجیسٹڈ فریمز میں سے کسی ایک کو تھمب نیل کے طور پر استعمال کرسکیں گے۔
یہ فیچر پہلے ہی طویل ویڈیوز کے لیے دستیاب ہے مگر شارٹس ویڈیوز میں اب جاکر اسے متعارف کرایا جا رہا ہے۔
موبائل ایپ میں صارفین ویڈیو کے کسی بھی فریم کو تھمب نیل کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں اور یہ سلسلہ برقرار رہے گا۔
یوٹیوب کے مطابق تھمب نیلز کو ویڈیو کی مخصوص تھیمز اور انداز کو مدنظر رکھ کر سجیسٹ کیا جائے گا۔
