بلوچستان میں آپریشن “العزم” کے تحت سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک

خضدار اور سوراب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، بھاری مقدار میں جدید اسلحہ، گولہ بارود اور آلات برآمد امن وامان کا قیام اور دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، سیکیورٹی فورسز کا عزم


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ)بلوچستان میں جاری آپریشن “العزم” کے تحت بلوچستان میں تیز سے جاری ہیں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ تازہ کارروائیوں میں ضلع خضدار کی تحصیل انجیرا اور ضلع سوراب میں فتن الہندوستان (بی ایل اے)سے تعلق رکھنے والے مجموعی طور پر 10 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے، جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود، مواصلاتی آلات اور سیٹلائٹ ٹیلی فون بھی برآمد کر لیے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی اداروں کو خضدار کے ایک علاقے میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت سے متعلق خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں، جس پر فوری طور پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق دہشت گرد اپنی محفوظ پناہ گاہ کی جانب بڑھ رہے تھے، تاہم سیکیورٹی فورسز نے پیشگی منصوبہ بندی کے تحت راستے میں ہی ان کا مثر محاصرہ کر لیا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے آٹھ دہشت گرد مارے گئے۔ فورسز نے دہشت گردوں کے فرار اور اپنی پناہ گاہ تک پہنچنے کے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے علاقے کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا کارروائی کے بعد دہشت گردوں کے زیر استعمال متعدد ٹھکانوں کی تلاشی لی گئی جہاں سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ، گولہ بارود، دستی بم، خودکار ہتھیار، دھماکہ خیز مواد، مواصلاتی آلات اور سیٹلائٹ ٹیلی فون برآمد کیے گئے دوسری جانب یو این اے کے مطابق ضلع سوراب کے علاقے حاجیکہ میں بھی سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے فتن الہندوستان (بی ایل اے) کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر جنگی سامان بھی برآمد کیا گیا آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں، سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ برآمد ہونے والا اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد مستقبل میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جانا تھا، جسے بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں جاری آپریشن “العزم” کے تحت دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں پوری شدت کے ساتھ جاری ہیں۔ ان کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے جا چکے ہیں اور کئی مطلوب دہشت گرد مارے جا چکے ہیں، جبکہ ان کے نیٹ ورک کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا ہے آئی ایس پی آر کے مطابق خضدار کی تحصیل انجیرہ اور سوراب میں کارروائیوں کے بعد پورے علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ ممکنہ طور پر فرار ہونے والے دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور خفیہ ٹھکانوں کا سراغ لگا کر انہیں بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ حساس مقامات پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور فضائی و زمینی نگرانی بھی بڑھا دی گئی ہے آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے، قومی سلامتی کے تحفظ اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں یو این ایکیمطابق بیان میں گیا کہ دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور سرپرستوں کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور ریاست کے دشمن عناصر کو ہر قیمت پر اپنے مذموم عزائم میں ناکام بنایا جائے گا سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں جاری آپریشنز اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک دہشت گردی کے تمام نیٹ ورکس کا مکمل خاتمہ یقینی نہیں بنا لیا جاتا، اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے

WhatsApp
Get Alert