خضدار کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد نے 4افراد کو گاڑی سمیت اغواء کرلیا


کوئتہ(قدرت روزنامہ)خضدار کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد نے 4افراد کو گاڑی سمیت اغواء کرلیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق پیر کو خضدار کے علاقے سے نامعلوم افراد نے ایمرجنسی فلڈ اسسٹنٹس پروجیکٹ پر کام کرنے والے نجی کنٹریکٹرز کمپنی کے پروجیکٹ منیجرآفتاب احمد منگی ، سعید اللہ ،اسسٹنٹ لیب ٹیکنیشن عبداللہ سولنگی اور ڈرائیور محی الدین کو گاڑی سمیت اغواء کرلیا اور نامعلو م مقام کی طرف فرار ہوگئے واقعہ کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مغویوں کی تلاش شروع کردی۔ پروجیکٹ کے ملازمین کے اغواء کے بعد کمپنی نے سیکورٹی خدشات کے بعد پروجیکٹ پرکام بند کردیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert