صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک کی آصف آباد میں کھلی کچہری

مختلف علاقوں سے آئے شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے، صوبائی وزیر کی متعلقہ محکموں کو ہدایات


عوامی مشکلات کے ازالے کے حکومتی دعوے؛ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے اور ریلیف کی فراہمی کا اعادہ
کوئٹہ سریاب(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک اپنی رہائش گاہ جتک ہاؤس، آصف آباد میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران عوامی مسائل سن رہے ہیں۔ اس موقع پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔

حاجی علی مدد جتک نے عوام کے مسائل کو بغور سنا اور ان کے فوری اور مؤثر حل کے لیے متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت، ان کے مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

WhatsApp
Get Alert