کراچی، گھر سے ناراض ہوکر جانے والی لڑکی کی دو سے تین روز پرانی لاش اسٹیل ٹائون کے نالے سے برآمد

کراچی (قدرت روزنامہ) ملیر میں گھر سے ناراض ہوکر جانے والی لڑکی کی دو سے تین روز پرانی لاش اسٹیل ٹائون کے نالے سے مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹائون تھانے کی حدود پپری فلٹر پلانٹ کے قریب نالے سے لڑکی لاش برآمد ہوئی اس اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا، جہاں مقتولہ کی شناخت 17 سالہ شینا دختر گوث محمد کے نام سے ہوئی، پولیس کے مطابق لاش دو سے تین دن پرانی ہے، لاش کی موجودگی کی اطلاع علاقہ مکینوں نے پولیس کو دی تھی، جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر جناح اسپتال منتقل کیا تھا، ایس ایچ او اسٹیل ٹاو ٴن اکرم آرائیں کے مطابق لاش کافی مسخ ہو چکی تھی بعدازاں ملیر فلٹر پلانٹ اچار گوٹھ کے رہائشی محنت کش غوث محمد نے لاش کی شناخت کپڑوں کی مدد سے کی اور بتایا کہ یہ اس کی بیٹی ہے جس کا نام شینا ہے جو 4 جنوری کی سہ پہر 3 بجے اپنی بہن اور بھائیوں سے لڑائی کر کے گھر سے ناراض ہو کر چلی گئی تھی، مقتولہ کے والد غوث محمد نے 4 جنوری کو ہی اسٹیل ٹاو ٴن تھانے میں ایف آئی آر نمبر 13/22 درج کرائی تھی، پولیس کے مطابق مقتولہ کے والد کے مطابق جب ان کی بیٹی گھر سے ناراض ہوکر گئی تو انہوں نے اپنی بیٹی کو تلاش کیا جو شام تک نہیں ملی تو گھر میں اس کے سامان کی بھی تلاشی لی گئی جس سے ایک موبائل فون ملا، یہ موبائل فون لڑکی نے خفیہ طور پر رکھا ہوا تھا جسے کسی نامعلوم لڑکے نے دیا تھا، موبائل فون پر ایک دوسرے موبائل فون سے میسیج بھی کیے گئے تھے، پولیس کے مطابق مقدمے میں شبہ ظاہر کیا گیا تھا کہ لڑکی شینا کو کسی ملزم نے ورغلا اور بہلا پھسلا کر اغوا کیا ہے، پولیس کے مطابق لاش پر بظاہر چوٹ کا کوئی نشان نہیں ہے، تاہم وجہ موت پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئے گی، پولیس کے مطابق مذکورہ موبائل فون سم کی مدد سے لڑکی کے مبینہ آشنا ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہی

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

3 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

3 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

3 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

3 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

4 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

4 hours ago