سوئیڈن کی شہزادی وکٹوریہ کورونا کا شکار،خود کو قرنطینہ کر لیا

سٹاک ہوم (قدرت روزنامہ) سوئیڈن کی شہزادی وکٹوریہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہی کورٹ نے کہا کہ شہزادی کو کورونا کے درمیانی درجے کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔

کورٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہزادی مکمل طور پر ویکسینیٹڈ بھی تھیں۔ خیال رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں ہی شہزادی کے والدین اور سوئیڈن کے بادشاہ اور رانی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ ادھر سوئیڈن کے شاہی کورٹ کا کہنا تھا کہ شہزادی سے ملاقات کرنے والوں سے رابطہ کیا جارہا ہے۔