امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث ضلع نوشکی میں 31 جولائی تک کرفیو نافذ


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث ضلع نوشکی میں 31 جولائی تک کرفیو نافذ كرديا گيا۔محكمه داخله سے جاري نوٹيفكيشن كے مطابق کرفیو منگل رات 8 بجے سے 31 جولائی رات 8 بجے تک نافذ رہے گا۔کرفیو کے باعث ضلع نوشکی میں بغیر اجازت گھروں سے نکلنے اور نقل و حرکت پر مکمل پابندی هوگى۔

کرفیو کے دوران عوامی اجتماعات، جلوس اور غیر ضروری سفر پر پابندی هوگى۔ڈپٹی کمشنر سرکاری ملازمین، میڈیکل، ریسکیو اور یوٹیلٹی عملے کو استثنا دینے کا مجاز ہوگا ۔کرفیو کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

WhatsApp
Get Alert