قلات ڈویژن کا خاتمہ اور مستونگ کی کوئٹہ ڈویژن میں شمولیت : بلوچستان ہائی کورٹ نے حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کر کے اسٹے دے دیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سرداران سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی ضلع مستونگ کو کوئٹہ ڈویژن میں شامل کرنے اور قلات ڈویژن کے تاریخی حیثیت کو ختم کرنے کے فیصلے کیخلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں جو آئینی پٹیشن دائر کیا تھا آج ہونے والے سماعت کے دوران معزز عدالت نے حکومت بلوچستان کے نوٹیفیکشن پر عمل درآمد روک کر اسٹے دے دیا اور کیس اگلے سماعت تک ملتوی کردیاہے اور فریقین کو نوٹس جاری کردیے ہیں اگلی پیسی 6 اگست 2026 کو مقرر کی گئی ہے ۔
بلوچستان ہائیکورٹ نے قلات ڈویژن کے خاتمے کا نوٹفکیشن معطل کردیا۔ بلوچستان ہائیکورٹ نے مستونگ کو کوئٹہ ڈویژن میں شامل کرنیکا نوٹفکیشن بھی معطل کردیا۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے نواب اسلم رئیسانی کی پٹیشن کے سماعت کے دوران نوٹفکیشن معطلی کا حکم دیا ۔ بلوچستان ہائیکورٹ نے فریقن کو نوٹس جاری کردیا ۔ نوٹفکیشن کیس کی اگلی سماعت 6 اگست تک معطل رہینگے ‘ بلوچستان ہائیکورٹ

WhatsApp
Get Alert